Thora Intezar Karo (from "Begum Jaan")

بے قرار ہو کے تُو مجھے نہ بے قرار کر
بے قرار ہو کے تُو مجھے نہ بے قرار کر

تھوڑا انتظار کر
تھوڑا انتظار کر

کیا کہیں گے سن کے لوگ، یوں نہ شور شار کر
کیا کہیں گے سن کے لوگ، یوں نہ شور شار کر

تھوڑا انتظار کر
تھوڑا انتظار کر

اس جگہ کوئی کسی کا دوست ہے نہ یار ہے
کیا بتاؤں، یہ جہاں بڑا خدائی خوار ہے

چاہتوں کا دور اپنی زندگی میں آ تو لے
آدمی کو آدمی ذرا گلے لگا تو لے

تجھ کو میں بلاؤں گی...
تجھ کو میں بلاؤں گی یہ زندگی سنوار کر

تھوڑا انتظار کر
تھوڑا انتظار کر

میری آرزو ہے، جب تُو آئے اس جہان میں
آ رہی ہوں پیار کی صدائیں تیرے کان میں

جب تلک زمانہ گیت پیار کے نہ چھیڑ دے
شوق سے وہیں لیے جا انتظار کے مزے

وقت ضائع کر نہ تُو...
وقت ضائع کر نہ تُو ابھی مجھے پکار کر

تھوڑا انتظار کر
ہو، تھوڑا انتظار کر

چاند بن کے تُو میرے جہان میں جب آئے گا
تیری چاندنی سے میرا پیار جگمگائے گا

تجھ کو اپنے بازوؤں کا جھولنا جھلاؤں گی
اپنی دھڑکنوں کی میٹھی لوریاں سناؤں گی

چوم لوں گی تجھ کو...
چوم لوں گی تجھ کو اپنی روح میں اتار کر

تھوڑا انتظار کر
تھوڑا انتظار کر

بے قرار ہو کے تُو مجھے نہ بے قرار کر
بے قرار ہو کے تُو مجھے نہ بے قرار کر

تھوڑا انتظار کر
تھوڑا انتظار کر



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, A. Hameed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link