Kehne Ko Yeh Ek (From "Aap Ka Khadim")

کہنے کو یہ اک گیت ہے
دراصل ہے چرچا تیرا
کہنے کو یہ اک گیت ہے
دراصل ہے چرچا تیرا

لفظوں میں ہے تیری ادا
لفظوں میں ہے تیری ادا
شعروں میں ہے چہرہ تیرا
کہنے کو یہ اک گیت ہے

جب تک چمن میں تُو نہ ہو
یہ رنگ، یہ خوشبو نہ ہو
جب تک چمن میں تُو نہ ہو
یہ رنگ، یہ خوشبو نہ ہو
یہ رنگ، یہ خوشبو نہ ہو

کلیوں میں ہے خوشبو تیری
پھولوں میں ہے جلوہ تیرا
کلیوں میں ہے خوشبو تیری
پھولوں میں ہے جلوہ تیرا
کہنے کو یہ اک گیت ہے

تیرا نہیں کوئی بدل
شاعر کہے کیسے غزل
تیرا نہیں کوئی بدل
شاعر کہے کیسے غزل
شاعر کہے کیسے غزل

تجھ کو جو دیکھے ایک نظر
ہو جائے وہ شیدا تیرا
تجھ کو جو دیکھے ایک نظر
ہو جائے وہ شیدا تیرا
کہنے کو یہ اک گیت ہے

آتی نہیں ہے بندگی
پھر بھی، اے جانِ زندگی
آتی نہیں ہے بندگی
پھر بھی، اے جانِ زندگی
پھر بھی، اے جانِ زندگی

یہ دل وہیں پر جھک گیا
سایہ جہاں دیکھا تیرا
یہ دل وہیں پر جھک گیا
سایہ جہاں دیکھا تیرا
کہنے کو یہ اک گیت ہے

جو چودویں کا چاند ہے
وہ تیرے آگے ماند ہے
جو چودویں کا چاند ہے
وہ تیرے آگے ماند ہے
وہ تیرے آگے ماند ہے

تُو ہے سراپہ روشنی
دیکھے کوئی مکھڑا تیرا
تُو ہے سراپہ روشنی
دیکھے کوئی مکھڑا تیرا

کہنے کو یہ اک گیت ہے
دراصل ہے چرچا تیرا
کہنے کو یہ اک گیت ہے



Credits
Writer(s): Kamal Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link