Yaadash Bakhair Bachpan

یادش بخیر، بچپن میں
کھیلے تھے گھر آنگن میں
ہو کے جواں شرمانے لگے
کیوں آنچل میں مکھڑا چھپانے لگے؟
یادش بخیر، بچپن میں

چہرہ محبت کی شرم و حیا سے
دیکھوں تو کتنا حسیں بن گیا ہے
یہ آپ کا زیرِ لب مسکرانا
الفت کا میری یقیں بن گیا ہے

یادش بخیر، بچپن میں
کھیلے تھے گھر آنگن میں
ہو کے جواں شرمانے لگے
کیوں آنچل میں مکھڑا چھپانے لگے؟
یادش بخیر، بچپن میں

اپنوں سے یہ بے نیازی ہے کیسی؟
مانا اِن آنکھوں میں رنگِ حیا ہے
اِتنا تکلف مناسب نہیں ہے
آنچل الٹیے، بہت ہو چکا ہے

یادش بخیر، بچپن میں
کھیلے تھے گھر آنگن میں
ہو کے جواں شرمانے لگے
کیوں آنچل میں مکھڑا چھپانے لگے؟

یادش بخیر، بچپن میں
کھیلے تھے گھر آنگن میں
ہو کے جواں شرمانے لگے
کیوں آنچل میں مکھڑا چھپانے لگے؟
یادش بخیر، بچپن میں



Credits
Writer(s): Ahmed Rushdi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link