Tujhe Kali Ghata

تُو چاہے لاکھ، اے جانِ بہاراں
تجھے کالی گھٹا سونے نہ دے گی
تجھے کالی گھٹا سونے نہ دے گی

یہ بھیگی رات، یہ بوندوں کی رم جھم
بہت مشکل ہے یوں شب کا گزرنا
ہماری بیکلی کی لاج رکھ لے
سحر ہونے تلک تجھ کو بھی ورنہ

ہماری التجا سونے نہ دے گی
تجھے کالی گھٹا سونے نہ دے گی
تجھے کالی گھٹا سونے نہ دے گی

عجب ہے تیرے دیوانے کی حالت
نہ دل بس میں، نہ ارمانوں پہ قابو
ذرا سی دیر میں، او چھپنے والے
کرے گا جب اثر موسم کا جادو

یہ متوالی ہوا سونے نہ دے گی
تجھے کالی گھٹا سونے نہ دے گی
تجھے کالی گھٹا سونے نہ دے گی

ہماری ہی طرح بیکل نہ کر دے
تمناؤں کا یہ طوفان تجھ کو
اگر تُو نے کیا ہم سے کنارہ
تو اس برسات میں، اے جان، تجھ کو

پپیہے کی صدا سونے نہ دے گی
تجھے کالی گھٹا سونے نہ دے گی
تجھے کالی گھٹا سونے نہ دے گی



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link