Preshan Hoon Ke Meri

پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ بن جائے
پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ بن جائے
جو مشکل اب ہے، یا رب، پھر وہی مشکل نہ بن جائے
پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ بن جائے
پریشاں...

کبھی چھوڑی ہوئی منزل بھی یاد آتی ہے راہی کو
...یاد آتی ہے راہی کو
کبھی چھوڑی ہوئی منزل بھی یاد آتی ہے راہی کو

کھٹک سی ہے جو سینے میں غمِ منزل نہ بن جائے
کھٹک سی ہے جو سینے میں غمِ منزل نہ بن جائے
پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ بن جائے
پریشاں...

بنایا عشق نے دریائے نا پیدا کراں مجھ کو
بنایا عشق نے دریائے نا پیدا کراں مجھ کو

یہ میری خود نگہداری مِرا ساحل نہ بن جائے
یہ میری خود نگہداری مِرا ساحل نہ بن جائے
پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ بن جائے
پریشاں...

عروجِ آدمِ خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں
عروجِ آدمِ خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں

کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہِ کامل نہ بن جائے
کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہِ کامل نہ بن جائے
پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ بن جائے
جو مشکل اب ہے، یا رب، پھر وہی مشکل نہ بن جائے
پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ بن جائے
پریشاں، پریشاں...

Credits
Writer(s): Allama Iqbal, Hussain Akhtar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link