Moujen Baham Huiyen To

موجیں بہم ہوئیں تو...
موجیں بہم ہوئیں تو کنارہ نہیں رہا
موجیں بہم ہوئیں تو کنارہ نہیں رہا

آنکھوں میں کوئی خواب...
آنکھوں میں کوئی خواب دوبارہ نہیں رہا
موجیں بہم ہوئیں تو کنارہ نہیں رہا

جب تک وہ بے نشان رہا، دسترس میں تھا
جب تک وہ بے نشان رہا، دسترس میں تھا

خوش نام ہو گیا تو...
خوش نام ہو گیا تو ہمارا نہیں رہا
موجیں بہم ہوئیں تو کنارہ نہیں رہا

گم گشتۂ سفر کو جب اپنی خبر ملی
گم گشتۂ سفر کو جب اپنی خبر ملی

رستہ دکھانے والا...
رستہ دکھانے والا ستارہ نہیں رہا
موجیں بہم ہوئیں تو کنارہ نہیں رہا

کیسی گھڑی میں ترکِ سفر کا خیال ہے
کیسی گھڑی میں ترکِ سفر کا خیال ہے

جب ہم میں لوٹ آنے کا...
جب ہم میں لوٹ آنے کا یارا نہیں رہا
موجیں بہم ہوئیں تو کنارہ نہیں رہا

آنکھوں میں کوئی خواب...
آنکھوں میں کوئی خواب دوبارہ نہیں رہا
موجیں بہم ہوئیں تو کنارہ نہیں رہا



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Parveen Shakir
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link