Mere Khayalon Ki Chilman

مِرے خیال کے چلمن سے جھانکنے والے
مِرے خیال کے چلمن سے جھانکنے والے
تُو ایک بار نگاہوں کے روبرو آ جا
تِری تلاش میں پھرتے ہیں رنگ و بو، آ جا
مِرے خیال کے چلمن سے جھانکنے والے

ہزار رنگ ہیں جس کے وہ روپ تیرا ہے
فدا ہوں جس پہ بہاریں تُو وہ سویرا ہے

تُو میری سوچ کا ہے نقش ہو بہ ہو، آ جا

مِرے خیال کے چلمن سے جھانکنے والے

جو تجھ کو دیکھوں تو پھر دیکھتی ہی رہ جاؤں
بس اک نظر میں کہانی تمام کہہ جاؤں

نہیں ہے اور کوئی دل میں آرزو، آ جا

مِرے خیال کے چلمن سے جھانکنے والے

کبھی میں خواب کے ایوان میں سجاؤں تجھے
کبھی میں ڈھال کے گیتوں میں گنگناؤں تجھے

مگر ہے پھر بھی مجھے تیری جستجو، آ جا

مِرے خیال کے چلمن سے جھانکنے والے
تُو ایک بار نگاہوں کے روبرو آ جا
تِری تلاش میں پھرتے ہیں رنگ و بو، آ جا
مِرے خیال کے چلمن سے جھانکنے والے



Credits
Writer(s): Kamal Ahmed, Bashir Manzar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link