Maine Tere Khuwab

میں نے تیرے خواب سجائے آنکھوں میں
میں نے تیرے خواب سجائے آنکھوں میں
رنگ برنگے بادل چھائے آنکھوں میں
میں نے تیرے خواب سجائے آنکھوں میں

جلتے بجھتے جگنو سا ہر خواب تیرا
جس کے لیے رہتا تھا دل بے تاب میرا

برکھا رت بن کر لہرائے آنکھوں میں

میں نے تیرے خواب سجائے آنکھوں میں

کبھی کبھی یہ خواب دھنک بن جاتے ہیں
مجھ کو اک ست رنگی پینگ جھلاتے ہیں

جھوم رہے ہیں اس کے سائے آنکھوں میں

میں نے تیرے خواب سجائے آنکھوں میں

پلکوں سے پیغام کوئی جب چھنتا ہے
ایسے میں ہر خواب حقیقت بنتا ہے

نیند آ کر جھانجھن چھنکائے آنکھوں میں

میں نے تیرے خواب سجائے آنکھوں میں
رنگ برنگے بادل چھائے آنکھوں میں
میں نے تیرے خواب سجائے آنکھوں میں



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Kamal Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link