Lutf Voh Ishq Mein

لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...

مسکراتے ہوئے وہ مجمعِ اغیار کے ساتھ
مسکراتے ہوئے وہ مجمعِ اغیار کے ساتھ

آج یوں بزم میں آئے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...

دوستی میں تِری در پردہ ہمارے دشمن
دوستی میں تِری در پردہ ہمارے دشمن

اس قدر اپنے پرائے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...

انھیں قدموں نے، تمھارے انھیں قدموں کی قسم
انھیں قدموں نے، تمھارے انھیں قدموں کی قسم

خاک پہ اتنے سلائے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...



Credits
Writer(s): Ust. Nazar Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link