Koi Utra Hai Mere

کوئی اترا ہے مِرے دل میں خیالوں کی طرح، خیالوں کی طرح

مسکراتا ہے نگاہوں میں اجالوں کی طرح

بات جب پیار کی آتی ہے لبوں پر میرے

بات جب پیار کی آتی ہے لبوں پر میرے

چونک پڑتا ہے وہ معصوم غزالوں کی طرح
کوئی اترا ہے مِرے دل میں خیالوں کی طرح، خیالوں کی طرح

اس سے مل کر بھی وہی رہتی ہے ملنے کی طلب

اس سے مل کر بھی وہی رہتی ہے ملنے کی طلب

اس کی ہر بات ہے پیچیدہ سوالوں کی طرح
کوئی اترا ہے مِرے دل میں خیالوں کی طرح، خیالوں کی طرح

پاؤں دھرتا ہے وہ جب دھیان کے زینے پہ، کلیمؔ

گھنٹیاں بجتی ہیں کانوں میں شوالوں کی طرح
کوئی اترا ہے مِرے دل میں خیالوں کی طرح، خیالوں کی طرح
مسکراتا ہے نگاہوں میں اجالوں کی طرح
کوئی اترا ہے مِرے دل میں خیالوں کی طرح، خیالوں کی طرح

Credits
Writer(s): Nisar Bazmi, Kaleem Usmani
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link