Mehfil To Ajnabi Thi

محفل تو اجنبی تھی
تم بھی ہوئے پرائے
محفل تو اجنبی تھی
تم بھی ہوئے پرائے

منزل پہ آ گیا ہوں
منزل نظر نہ آئے

محفل تو اجنبی تھی

میں خوشی کو ڈھونڈتا تھا
مجھے درد مل گیا ہے
مِرا جرم ہے محبت
تِری بے رخی سزا ہے

ممکن نہیں ہے دل کو
تیری یاد بھول جائے

محفل تو اجنبی تھی
تم بھی ہوئے پرائے
محفل تو اجنبی تھی

مجھے غیر تم نے سمجھا
یہ ستم بھی کم نہیں ہے
میں شریکِ زندگی ہوں
تُو شریکِ غم نہیں ہے

اب ایسی زندگی سے
بہتر ہے، موت آئے

محفل تو اجنبی تھی
تم بھی ہوئے پرائے

منزل پہ آ گیا ہوں
منزل نظر نہ آئے

محفل تو اجنبی تھی



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link