Sathi Re Kese (from "Parastish")

ساتھی رے، بیت نہ جائے موسم پیار کا
ساتھی رے، بیت نہ جائے موسم پیار کا

"تجھے سینے سے لگا لیں، دل میں پیار کو بسا لیں
تجھے سینے سے لگا لیں، دل میں پیار کو بسا لیں"
کہہ رہا ہے یہ جھونکا بہار کا

ساتھی رے، بیت نہ جائے موسم پیار کا
ساتھی رے، کیسے نبھائیں وعدہ پیار کا؟

اپنے سائے سے ڈر لاگے، وہم دل میں سو سو جاگے
اپنے سائے سے ڈر لاگے، وہم دل میں سو سو جاگے
ٹوٹ جائے نہ بندھن یہ پیار کا

ساتھی رے، کیسے نبھائیں وعدہ پیار کا؟
ساتھی رے، آؤ، نبھائیں وعدہ پیار کا

دامن سے میں...
ارے، دامن سے میں تیرے، آ، دامن جوڑ دوں
تیرے بند ہونٹوں کی کلیاں توڑ دوں
راہیں اپنے گھر کی تیرے گھر کو موڑ دوں
تُو جو مل جائے، زمانہ چھوڑ دوں

ہاتھوں میں ہے تمھارے یہ میری آبرو
تمھاری آرزو جو وہ میری آرزو
فیصلہ ہے دلِ بے قرار کا

ساتھی رے، کیسے نبھائیں وعدہ پیار کا؟
ساتھی رے، آؤ، نبھائیں وعدہ پیار کا

کیسے میں نبھاؤں...
ارے، کیسے میں نبھاؤں یہ قسمیں، ساتھیا؟
دنیا تو نہیں ہے میرے بس میں، ساتھیا
دشمن ہے زمانہ تیرے میرے پیار کا
توڑوں گی میں کیسے یہ رسمیں، ساتھیا؟

ان رسموں کو بھلا کے تُو میرا ساتھ دے
آ، میرے ہمراہی، ہاتھوں میں ہاتھ دے
حوصلہ اب نہیں انتظار کا

ساتھی رے، بیت نہ جائے موسم پیار کا
ساتھی رے، کیسے نبھائیں وعدہ پیار کا؟

"تجھے سینے سے لگا لیں، دل میں پیار کو بسا لیں
تجھے سینے سے لگا لیں، دل میں پیار کو بسا لیں"
کہہ رہا ہے یہ جھونکا بہار کا

ساتھی رے، آؤ، نبھائیں وعدہ پیار کا
ساتھی رے، آؤ، نبھائیں وعدہ پیار کا



Credits
Writer(s): M Ashraf, Wajid Ali Nashad
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link