Sathi Koi Aesa Mile (from "Parakh")

ساتھی کوئی ایسا ملے
جو عمر بھر ساتھ دے
ساتھی کوئی ایسا ملے
جو عمر بھر ساتھ دے

کب سے اکیلی ہوں
میں اک پہیلی ہوں
اپنا بنا کے، گلے سے لگا کے
جو مجھ کو محبت کی بانہوں میں لے

ساتھی کوئی ایسا ملے
جو عمر بھر ساتھ دے

تن کو نہیں، جو من کو چاہے
میں اس کی ہو جاؤں، ہاں
چھوڑ کے دنیا، دو آنکھوں کی
گلیوں میں کھو جاؤں

چور جو ہو دل کا
ساتھی ہو منزل کا
چاندنی راتوں میں پیاسی جوانی
جو اپنی پناہوں میں لے

ساتھی کوئی ایسا ملے
جو عمر بھر ساتھ دے

میرے گلے میں جو بانہوں کا
اپنی ہار سجا دے (اَہّا)
بن کے میرا جیون ساتھی
جو تقدیر بنا دے

مجھ کو چرا لے وہ
دل میں بسا لے وہ
جو بند ہونٹوں سے، ہونٹوں سے
پیغام دل کا نگاہوں سے لے

ساتھی کوئی ایسا ملے
جو عمر بھر ساتھ دے

کب سے اکیلی ہوں
میں اک پہیلی ہوں
اپنا بنا کے، گلے سے لگا کے
جو مجھ کو محبت کی بانہوں میں لے

ساتھی کوئی ایسا ملے
جو عمر بھر ساتھ دے



Credits
Writer(s): Nazir Ali, Kamal Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link