Tum Bhi Chal Kar Kanda

تم بھی چل کر کاندھا دے دو...
تم بھی چل کر کاندھا دے دو، اب یہ خوشی کی بات نہیں
جاتی ہے بیمار کی میت، شادی کی بارات نہیں
تم بھی چل کر کاندھا دے دو...

جان و دل قربان کیے جو، اِس کا سبب بتلاؤں کیا

جان و دل قربان کیے جو، اُس کا سبب بتلاؤں کیا

ہے یہ تمھارے حسن کا صدقہ، شاہوں کی خیرات نہیں
ہے یہ تمھارے حسن کا صدقہ، شاہوں کی خیرات نہیں
تم بھی چل کر کاندھا دے دو...

وہ راتیں بھی تھی کیا راتیں جب ہوتے تھے تم بھی ساتھ

رات ہوا کرتی ہے اب بھی لیکن ویسی رات نہیں
رات ہوا کرتی ہے اب بھی لیکن ویسی رات نہیں
تم بھی چل کر کاندھا دے دو...

جیت تو اپنی جیت ہے، لیکن ہار میں بھی ہے اپنی جیت

ہار بھی جائیں، پھر بھی، یارو، عشق میں بازی مات نہیں
ہار بھی جائیں، پھر بھی، یارو، عشق میں بازی مات نہیں
تم بھی چل کر کاندھا دے دو...

اور ستم کیا ہوگا پر نم اِس سے زیادہ الفت میں

جان ہی دے دی اُن کی خاطر، پھر بھی کوئی بات نہیں
جان ہی دے دی اُن کی خاطر، پھر بھی کوئی بات نہیں
تم بھی چل کر کاندھا دے دو، اب یہ خوشی کی بات نہیں
جاتی ہے بیمار کی میت، شادی کی بارات نہیں
تم بھی چل کر کاندھا دے دو...

Credits
Writer(s): Munni Begum, Purnam
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link