Tum Bhi Ho Ajnabi (From "Baazi")

تم بھی ہو اجنبی، ہم بھی ہیں اجنبی
آؤ، تھوڑی سی جان پہچان کر لیں

"لاکھوں ہیں مشکلیں،" کہتی ہیں منزلیں
"لاکھوں ہیں مشکلیں،" کہتی ہیں منزلیں
آؤ، مل جل کے ان کو آسان کر لیں

تم بھی ہو اجنبی، ہم بھی ہیں اجنبی

جو تنہا چلو گے تو دل نہ لگے گا
بہاروں میں بھی یہ تڑپتا رہے گا

ادھر مڑ کے دیکھو، ہماری بھی سن لو
ادھر مڑ کے دیکھو، ہماری بھی سن لو
جو ہم کہہ رہے ہیں وہی دل کہے گا

تم بھی ہو اجنبی، ہم بھی ہیں اجنبی
آؤ، تھوڑی سی جان پہچان کر لیں
تم بھی ہو اجنبی، ہم بھی ہیں اجنبی

تمہیں جب سے دیکھا ہے، دل کہہ رہا ہے
"جسے ڈھونڈتے تھے وہی مل گیا ہے"

ملے ہیں یہ دو دل مگر ان کی منزل، ہائے
ملے ہیں یہ دو دل مگر ان کی منزل
نہ تم کو پتہ ہے، نہ ہم کو پتہ ہے

تم بھی ہو اجنبی، ہم بھی ہیں اجنبی
آؤ، تھوڑی سی جان پہچان کر لیں

"لاکھوں ہیں مشکلیں،" کہتی ہیں منزلیں
آؤ، مل جل کے ان کو آسان کر لیں



Credits
Writer(s): Sohail Rana
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link