Kisi Anokhi Mehfil (From "Baazi")

کیسی انوکھی محفل ہے یہ
کیسی انوکھی محفل ہے یہ
ہائے ﷲ، اوئی ﷲ
کس کو یہ معلوم تھا یوں سامنا ہوگا
ہائے، رک جائے گی دھڑکن، دل کو تھامنا ہوگا
کس کو یہ معلوم تھا یوں سامنا ہوگا
ہائے، رک جائے گی دھڑکن، دل کو تھامنا ہوگا
کیسی انوکھی محفل ہے یہ

جتنا اُن کو دیکھنا چاہیں
اُتنا ہی ہم دیکھ نہ پائیں
دل کی ضد ہے کہہ دے اُن سے
رازِ محبت یہ کیسے چھپائیں

دل تو اُنھی کا دیوانہ ہے
دل تو اُنھی کا دیوانہ ہے
اِس پاگل دیوانے کو اب روکنا ہوگا
اِس پاگل دیوانے کو اب روکنا ہوگا

کیسی انوکھی محفل ہے یہ
ہائے ﷲ، اوئی ﷲ
کس کو یہ معلوم تھا یوں سامنا ہوگا
ہائے، رک جائے گی دھڑکن، دل کو تھامنا ہوگا
کیسی انوکھی محفل ہے یہ

کہنے کو نزدیک ہیں لیکن
دوری اِس میں شامل بھی ہے
آج ارمانوں کی دنیا میں
طوفاں بھی ہے، ساحل بھی ہے

مل بھی گئے ہیں پھر بھی جدا ہیں
مل بھی گئے ہیں پھر بھی جدا ہیں
اِس ملنے کو کیا کہتے ہیں پوچھنا ہوگا
اِس ملنے کو کیا کہتے ہیں پوچھنا ہوگا

کیسی انوکھی محفل ہے یہ
کیسی انوکھی محفل ہے یہ



Credits
Writer(s): Sohail Rana
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link