Mera Ghar Meri Jannat (From "Devar Bhabi")

میرا گھر میری جنت، وہ میرا آشیاں
میرا گھر میری جنت، وہ میرا آشیاں
میرا گھر میری جنت...

دنیا میری جب سے لٹی، پیار ہوا بدنام
روز نئے زخم ملے، روز نئے الزام

راہ پیار کی ڈھل گئی، کر رہی ہوں میں سفر

میرا گھر میری جنت، وہ میرا آشیاں
میرا گھر میری جنت...

گیت میرے بکھر گئے، ٹوٹا دل کا ساز
ڈوب گئی اشکوں میں رم جھم کی آواز

جل ترنگ غم کے بجے، رو پڑی شام و سحر

میرا گھر میری جنت، وہ میرا آشیاں
میرا گھر میری جنت...

لوگ ملے ڈستے ہوئے، جیسے کالے ناگ
جلتی ہوئی آندھی چلی، مانگ میں لگ گئی آگ

بار بار آہیں بھروں آسماں کو دیکھ کر

میرا گھر میری جنت، وہ میرا آشیاں
میرا گھر میری جنت...



Credits
Writer(s): Inayat Hussain Bhatti
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link