Aao Ham Aasman - Mohabbat Pe (From "Mehek")

آؤ، ہم آسمانِ محبت پہ اڑ چلیں
یا پیار کی زمین کے دل میں اتر چلیں
آؤ، ہم آسمانِ محبت پہ اڑ چلیں
یا پیار کی زمین کے دل میں اتر چلیں
آؤ...

کہتے ہیں، اس جہان سے آگے بھی ہے جہاں
پھر کیوں نہ ہم بنائیں وہیں چل کے آشیاں
پھر کیوں نہ ہم بنائیں وہیں چل کے آشیاں

سورج پہ جا بسیں یا کسی چاند پر چلیں
یا پیار کی زمین کے دل میں اتر چلیں

آؤ، ہم آسمانِ محبت پہ اڑ چلیں
یا پیار کی زمین کے دل میں اتر چلیں
آؤ...

ہوگی کہیں تو پیار کی آزاد کائنات
دو دل نبھا سکیں جہاں اک دوسرے کا ساتھ
دو دل نبھا سکیں جہاں اک دوسرے کا ساتھ

گزرے گی خوب زندگی، آؤ، ادھر چلیں
یا پیار کی زمین کے دل میں اتر چلیں

آؤ، ہم آسمانِ محبت پہ اڑ چلیں
یا پیار کی زمین کے دل میں اتر چلیں
آؤ...

آؤ، چلیں وہاں جہاں مجبوریاں نہ ہوں
اور پیار کے نصیب میں یہ دوریاں نہ ہوں
اور پیار کے نصیب میں یہ دوریاں نہ ہوں

دنیا ہمارا گھر نہیں، ہم اپنے گھر چلیں
یا پیار کی زمین کے دل میں اتر چلیں
آؤ...



Credits
Writer(s): A. Hameed, Riazur Rehman Saghar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link