Ae Watan Hum Hain

اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں
زندگی ہوش میں ہے، جوش ہے ایمانوں میں
اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں
زندگی ہوش میں ہے، جوش ہے ایمانوں میں
اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں

دلِ عشاق کی مانند یہ تپتے میداں
یہ لچکتے ہوئے
یہ لچکتے ہوئے جنگل، یہ تِھرکتے ارماں
یہ پہاڑوں کی گھٹاوُں میں جوانی کی اٹھان
یہ مچلتے ہوئے دریاوُں میں انگڑائی کی شان
کتنے روشن ہیں دیے تیرے شبستانوں میں
اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں
زندگی ہوش میں ہے، جوش ہے ایمانوں میں
اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں

او، او
تیرے مزدور کی آنکھوں کے شرارے لے کر
تیرے دہقان کے ماتھے سے ستارے لے کر
چاندنی بوئیں گے جھلسے ہوئے میدانوں میں
اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں
زندگی ہوش میں ہے، جوش ہے ایمانوں میں
اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں

ہم تجھے آگ کا دریا نہیں بننے دیں گے
ظلم و نفرت کا تماشا نہیں بننے دیں گے
تجھ کو پالیں گے، تجھ کو پالیں گے
تجھ کو پالیں گے محبت کے گلستانوں میں
اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں
زندگی ہوش میں ہے، جوش ہے ایمانوں میں
اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں
زندگی ہوش میں ہے، جوش ہے ایمانوں میں

اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں



Credits
Writer(s): Anwar Rafi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link