Shaam Ko Jab Din (From "Shaitan Ki Beti")

شام کو جب دن ڈھلتا ہے...

شام کو جب دن ڈھلتا ہے، دل سینے میں جلتا ہے
درد کی لَے بڑھ جاتی ہے جب سورج آگ اگلتا ہے
شام کو جب دن ڈھلتا ہے...

خود مجھ کو معلوم نہیں ہے، کیسے اب تک زندہ ہوں
خود مجھ کو معلوم نہیں ہے، کیسے اب تک زندہ ہوں
دنیا سے بھی ہار چکا ہوں، پیار سے بھی شرمندہ ہوں

جانے کیا کیا سوچتا ہوں جب کروٹ وقت بدلتا ہے

شام کو جب دن ڈھلتا ہے...

میں جو منظر بھولنا چاہوں، وقت انھیں دوہراتا ہے
میں جو منظر بھولنا چاہوں، وقت انھیں دوہراتا ہے
آج بھی اک ہرجائی چہرہ آنکھوں میں لہراتا ہے

یاد آئیں جب گزری باتیں، خون رگوں میں ابلتا ہے

شام کو جب دن ڈھلتا ہے...

یاروں سے یہ میں نے سنا تھا، مٹتے ہیں غم پینے سے
یاروں سے یہ میں نے سنا تھا، مٹتے ہیں غم پینے سے
پی کر یہ محسوس کیا ہے، موت اچھی اس جینے سے

جانے کیسے لوگ ہیں، جن کا دل پینے سے بہلتا ہے

شام کو جب دن ڈھلتا ہے، دل سینے میں جلتا ہے
درد کی لَے بڑھ جاتی ہے جب سورج آگ اگلتا ہے
شام کو جب دن ڈھلتا ہے...

Credits
Writer(s): Sunny, Nazir Ali
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link