Sanson Men Hai (from "Naya Andaz")

سانسوں میں ہے تُو، اے جانِ وفا
ان آنکھوں میں سپنا تیرا ہے
سینے میں تیرے دھڑکا جو، صنم
سچ کہتی ہوں، وہ دل میرا ہے
سانسوں میں ہے تُو...

پہلے اگر، اے ماہ جبیں، تُو مجھ کو مل جاتی کہیں
پیاسا یہ دل رہتا کیوں، دوری کے دکھ سہتا کیوں
پہلے اگر، اے ماہ جبیں، تُو مجھ کو مل جاتی کہیں
پیاسا یہ دل رہتا کیوں، دوری کے دکھ سہتا کیوں
...دوری کے دکھ سہتا کیوں

پورے نہ ہوئے پہلے جو کبھی
ان خوابوں نے دل کو گھیرا ہے
سانسوں میں ہے تُو...

ملنے میں گو دیر ہوئی، رات کے بعد سویر ہوئی
تُو سب کچھ ہے میرے لیے، غیر سہی میں تیرے لیے
ملنے میں گو دیر ہوئی، رات کے بعد سویر ہوئی
تُو سب کچھ ہے میرے لیے، غیر سہی میں تیرے لیے
...غیر سہی میں تیرے لیے

میں نے تو، پیا، محسوس کیا
تُو برسوں کا ساتھی میرا ہے
سانسوں میں ہے تُو...

تُو ہے بدن، میں سایہ ہوں، پھول وفا کا لایا ہوں
پہلے جب یہ پھول کھلا، کیوں نہ مجھے تُو آن ملا؟
تُو ہے بدن، میں سایہ ہوں، پھول وفا کا لایا ہوں
پہلے جب یہ پھول کھلا، کیوں نہ مجھے تُو آن ملا؟
...کیوں نہ مجھے تُو آن ملا؟

لاکھوں ہی گلے تجھ سے ہے، مگر
تُو میرا ہے، پھر بھی میرا ہے

سانسوں میں ہے تُو، اے جانِ وفا
ان آنکھوں میں سپنا تیرا ہے
سانسوں میں ہے تُو...

Credits
Writer(s): Qateel Shifai, A. Hameed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link