Dyar-e-Dil Ki Raat

دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا
دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا
ملا نہیں تو کیا ہوا، وہ شکل تو دکھا گیا
دیارِ دل کی رات میں...

جدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دیے
جدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دیے

اُسے بھی نیند آ گئی، مجھے بھی صبر آ گیا
دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا
دیارِ دل کی رات میں...

وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی
وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی

وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا
دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا
دیارِ دل کی رات میں...

جو اور کچھ نہیں تو کوئی تازہ درد ہی ملے
جو اور کچھ نہیں تو کوئی تازہ درد ہی ملے

میں ایک ہی طرح کی زندگی سے تنگ آ گیا
دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا
ملا نہیں تو کیا ہوا، وہ شکل تو دکھا گیا
دیارِ دل کی رات میں...



Credits
Writer(s): Mohsin Raza
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link