Utho Ab Maati Se

اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو
جاگو، میرے لال
اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو
جاگو، میرے لال

تمری سیج سجاون کارن
دیکھو آئی رین اندھیارن
نیلے شال، دوشالے لے کر
جن میں ان دکھین اکھین نے
ڈھیر کیے ہیں اتنے موتی
اتنے موتی، جن کی جیوتی
دان سے تمرا
جگ-جگ لاگا نام چمکنے

اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو
جاگو، میرے لال

گھر-گھر بکھرا بھور کا کندن
گھور اندھیرا اپنا آنگن
جانے کب سے راہ تکے ہیں
بالی دلہنیا، بانکے ویرن؟
سونا تمرا راج پڑا ہے
دیکھو کتنا کاج پڑا ہے
بیری بیراجے راج سنگھاسن
تم ماٹی میں لال

اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو
جاگو، میرے لال
ہٹ نہ کرو، ماٹی سے اٹھو
جاگو، میرے لال

جاگو، جاگو، میرے لال، میرے لال، میرے لال



Credits
Writer(s): Arshad Mehmood, Faiz Ahmed Faiz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link