Pyar Bhary Do Sharmely Nain

پیار بھرے دو شرمیلے نین
جن سے ملا میرے دل کو چین

کوئی جانے نہ
کیوں مجھ سے شرمائیں
کیسے مجھے تڑپائیں

پیار بھرے دو شرمیلے نین

دل یہ کہے، "گیت میں تیرے گاؤں"
تُو ہی سنے اور میں گاتا جاؤں

تُو جو رہے ساتھ میرے
دنیا کو ٹھکراؤں
تیرا دل بہلاؤں

پیار بھرے دو شرمیلے نین

ڈر ہے مجھے، تجھ سے بچھڑ نہ جاؤں
کھو کے تجھے ملنے کی راہ نہ پاؤں

ایسا نہ ہو، جب بھی تیرا
نام لبوں پر لاؤں
میں آنسو بن جاؤں

جن سے ملا میرے دل کو چین

کوئی جانے نہ
کیوں مجھ سے شرمائیں
کیسے مجھے تڑپائیں

پیار بھرے دو شرمیلے نین



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link