Duniya Mein Zindagi Ka (From "Mohabbat Ek Kahani")

دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا

دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا
ہم تم ملیں گے آخر، اِتنا مجھے یقیں تھا
دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا
ہم تم ملیں گے آخر، اِتنا مجھے یقیں تھا
دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا

میری نظر میں تیری تصویر ہو بہ ہو تھی
میری نظر میں تیری تصویر ہو بہ ہو تھی
ملنے سے پیشتر بھی تُو میرے روبرو تھی

تجھ سے الگ بھی رہ کر میں تیرا ہم نشیں تھا
ہم تم ملیں گے آخر، اِتنا مجھے یقیں تھا
دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا
ہم تم ملیں گے آخر، اِتنا مجھے یقیں تھا
دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا

تیرے لیے پرانی رسموں کو میں نے توڑا
تیرے لیے پرانی رسموں کو میں نے توڑا
میں ہی وہ آدمی ہوں، جنت کو جس نے چھوڑا

میرا وہ جرم لیکن تیری طرح حسیں تھا
ہم تم ملیں گے آخر، اِتنا مجھے یقیں تھا
دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا

دنیا ہزار چاہے، میں تجھ سے منہ نہ موڑوں

دنیا ہزار چاہے، میں تجھ سے منہ نہ موڑوں
سارے جہاں کو چھوڑوں لیکن تجھے نہ چھوڑوں

جب میں نے تجھ کو پایا، وہ دن بڑا حسیں تھا
ہم تم ملیں گے آخر، اِتنا مجھے یقیں تھا
دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا
ہم تم ملیں گے آخر، اِتنا مجھے یقیں تھا
دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, M. Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link