Teri Aankhon Ko Jab Dekha kanwal

تِری آنکھوں کو جب دیکھا
کنول کہنے کو جی چاہا

تِری آنکھوں کو جب دیکھا
کنول کہنے کو جی چاہا
میں شاعر تو نہیں، لیکن
میں شاعر تو نہیں، لیکن
غزل کہنے کو جی چاہا

تِری آنکھوں کو جب دیکھا

تِرا نازک بدن چھو کر
ہوائیں گیت گاتی ہیں
بہاریں دیکھ کر تجھ کو
نیا جادو جگاتی ہیں
نیا جادو جگاتی ہیں

تِرے ہونٹوں کو کلیوں کا
بدل کہنے کو جی چاہا
میں شاعر تو نہیں، لیکن
غزل کہنے کو جی چاہا

تِری آنکھوں کو جب دیکھا

اجازت ہو تو آنکھوں میں
چھپا لوں یہ حسیں جلوہ
تِرے رخسار پہ کر لیں
مِرے لب پیار کا سجدہ
مِرے لب پیار کا سجدہ

تجھے چاہت کے خوابوں کا
محل کہنے کو جی چاہا
میں شاعر تو نہیں، لیکن
میں شاعر تو نہیں، لیکن
غزل کہنے کو جی چاہا

تِری آنکھوں کو جب دیکھا



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link