Main Sochta Hoon (From "Mahel Mere Sapnon Ka")

میں سوچتا ہوں کہ اِتنی بڑی ہے یہ دنیا
کوئی تو ایسا بھی ہوگا جو مجھ کو چاہے گا
میں سوچتا ہوں...

نہ جانے کون ہے وہ جس سے پیار ہے مجھ کو
نہ جانے کون ہے وہ جس سے پیار ہے مجھ کو
بہت دنوں سے بڑا انتظار ہے مجھ کو

میں لکھ رہا ہوں رسالوں میں گیت عرصے سے
لکھی ہیں جو کسی گم نام مہ جبیں کے نام
کسی کی شرمگیں آنکھوں میں رنگ بھر دیں گے
دبی زبان سے اظہارِ عشق کر دیں گے

میں سوچتا ہوں...

ہر ایک شہر میں جا کے سوال کرتا ہوں
ہر ایک شہر میں جا کے سوال کرتا ہوں
ہر ایک موڑ سے اِس سوچ میں گزرتا ہوں

کوئی قلم کو مِرے پیار کی ادا دے دے
یہ میری شہرتیں لے کے مجھے وفا دے دے
مِری کہانی کا عنوان بن کے آئے کوئی
کبھی تو روح کا سامان بن کے آئے کوئی

میں سوچتا ہوں کہ اِتنی بڑی ہے یہ دنیا



Credits
Writer(s): Nazir Ali, Wajahat Atre
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link