Angara Mera Man

انگارا میرا من، میرا من انگارا

انگارا میرا من، میرا من انگارا
انگارا میرا من، میرا من انگارا
کوئی نہ مجھ سے پریت بڑھائے...
کوئی نہ مجھ سے پریت بڑھائے، میں صبح کا تارا
انگارا میرا من...

درد سے میں نے رشتہ جوڑا، خوشیوں کو ٹھکرایا
درد سے میں نے رشتہ جوڑا، خوشیوں کو ٹھکرایا
خود اپنی راہوں میں، اے دل، میں نے جال بچھایا

ہر سو میری راہوں میں اب پھیلا ہے اندھیارا
انگارا میرا من...

سکھ کے بدلے میں نے پائے آہوں کے نذرانے
سکھ کے بدلے میں نے پائے آہوں کے نذرانے
اِس دنیا میں کم ہی ملیں گے مجھ جیسے دیوانے

غم کے ہاتھوں بیچ دیا ہے میں نے جیون سارا
انگارا میرا من...

میں نے اپنے ارمانوں میں خود ہی آگ لگائی
میں نے اپنے ارمانوں میں خود ہی آگ لگائی
لوگ ہنسیں تو ہنس لیں مجھ پر، میں تو ہوں سودائی

کہتی ہے تو کہہ لے مجھ کو یہ دنیا "آوارہ"
انگارا میرا من، میرا من انگارا
کوئی نہ مجھ سے پریت بڑھائے...
کوئی نہ مجھ سے پریت بڑھائے، میں صبح کا تارا
انگارا میرا من...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nazir Ali
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link