Mera Emaan Mohabbat

میرا ایمان محبت ہے، محبت کی قسم
میرا ایمان محبت ہے

ساری دنیا تِرے قدموں پہ نچھاور کر دوں
چاند تاروں سے، مِری جاں، تِرا دامن بھر دوں

تیرے خوابوں پہ کبھی چھا نہ سکے شامِ الم

میرا ایمان محبت ہے، محبت کی قسم
میرا ایمان محبت ہے

وہ جہاں ایک جہنم ہے جہاں تُو نہ ملے
جل کے مر جاؤں جو یہ سایۂ گیسو نہ ملے

زندگی زہر بھرا جام ہے اب تیرے بغیر
تیری چاہت پہ ہیں قربان مِرے لاکھ جنم

میرا ایمان محبت ہے، محبت کی قسم
میرا ایمان محبت ہے

مسکرا، جانِ بہاراں، کہ سویرا ہوگا
ختم صدیوں کی رواجوں کا اندھیرا ہوگا

شب کی تقدیر میں لکھا ہے گزر ہی جانا
راہ سورج کی کہاں روک سکے اہلِ ستم

میرا ایمان محبت ہے، محبت کی قسم
میرا ایمان محبت ہے



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nisar Bazmi, Fayaz Hashmi, Habib Jalib
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link