Too Paas Ho To Ye (From "Mazi Haal Mustaqbil")

تُو پاس ہو تو یہ احساس مجھ کو ہوتا ہے
تُو پاس ہو تو یہ احساس مجھ کو ہوتا ہے

کہ میں گناہ کا جلتا ہوا چراغ نہیں
کہ میں گناہ کا جلتا ہوا چراغ نہیں
سفید ابر کا ٹکڑا فضا میں ہو جیسے
مِرے بدن، مِرے آنچل پہ کوئی داغ نہیں

تُو پاس ہو تو یہ احساس مجھ کو ہوتا ہے

تُو پاس ہو تو یہ احساس مجھ کو ہوتا ہے

کہ زندگی میں نیا دور آنے والا ہے
کہ زندگی میں نیا دور آنے والا ہے
نئی امید، نئی صبح کا پیام لیے
اس انجمن میں کوئی اور آنے والا ہے

تُو پاس ہو تو یہ احساس مجھ کو ہوتا ہے
تُو پاس ہو تو یہ احساس مجھ کو ہوتا ہے

ابھی زمانے میں ہر چیز خوبصورت ہے
ابھی زمانے میں ہر چیز خوبصورت ہے
مِرا سکوں، مِرا ساحل، مِری امید ہے تُو
میں کیا بتاؤں، مجھے کیوں تِری ضرورت ہے

تُو پاس ہو تو یہ احساس مجھ کو ہوتا ہے



Credits
Writer(s): A Hamid
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link