Unki Nazron Se

ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا
ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا
دل یہ سمجھا کہ چھلکتا ہوا ایک جام ملا
ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا

زندگی ڈوب گئی ان کی حسیں آنکھوں میں
زندگی ڈوب گئی ان کی حسیں آنکھوں میں
یوں میرے پیار کے افسانے کو انجام ملا
ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا

مجھ کو خود اپنی اداؤں سے حجاب آنے لگا
مجھ کو خود اپنی اداؤں سے حجاب آنے لگا
ان کے ہونٹوں پہ مچلتا جو میرا نام ملا
ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا

غم کی راہوں میں بھٹکتے تھے ہواؤں کی طرح
غم کی راہوں میں بھٹکتے تھے ہواؤں کی طرح
ان کی بانہوں میں سمٹ کر ہمیں آرام ملا
ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا
دل یہ سمجھا کہ چھلکتا ہوا ایک جام ملا

ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا



Credits
Writer(s): Runa Laila
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link