Do Ajnabhi Ye Raste (From "Hum Aur Tum")

دو اجنبی، یہ راستے، بکھری خاموشیاں
اک دوجے سے لپٹی ہوئی سایوں کی سرگوشیاں
ایک تم ہو، ایک میں ہوں، اور نہیں ہے کوئی
اس زندگی سے، آؤ، دو چار پل چرا لیں
اک دوسرے کو، آؤ، ہم حالِ دل سنا لیں

یہ زندگی اک سفر ہے
یہ دنیا ایک سپنا ہے
کل کیا ہو کوئی نہ جانے
یہ آج بس اپنا ہے

اس آج کے ملن کو یادوں میں ہم بسا لیں
اک دوسرے کو، آؤ، ہم حالِ دل سنا لیں
ایک تم ہو، ایک میں ہوں، اور نہیں ہے کوئی

ہوتا ہے کبھی ایسا بھی
کوئی چہرہ نظر آتا ہے
اچھا لگتا ہے دل کو
آنکھوں میں بس جاتا ہے

کوئی اور بات چھیڑو، رہنے دو یہ مثالیں
ہم ایک دوسرے کو کیوں امتحاں میں ڈالیں
ایک تم ہو، ایک میں ہوں، اور نہیں ہے کوئی



Credits
Writer(s): Saeed Gilani, Robin Ghosh
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link