Yeh Wadiyan Yeh

یہ وادیاں، یہ پربتوں کی شاہزادیاں
پوچھتی ہیں، "کب بنے گی تُو دلہن؟"
میں کہوں، "جب آئیں گے میرے سجن"
میرے سجن، چلا بھی آ، چلا بھی آ، چلا بھی آ

یہ وادیاں، یہ پربتوں کی شاہزادیاں
پوچھتی ہیں، "کب بنے گی تُو دلہن؟"
میں کہوں، "جب آئیں گے میرے سجن"
میرے سجن، چلا بھی آ، چلا بھی آ، چلا بھی آ

آ بھی جا کہ میں نے آج تیرے واسطے
پھر سجا دیے ہیں زندگی کے راستے

دور اب نہیں ہے پیار کا حسیں محل
گیسوؤں کی چھاؤں چھاؤں میرے ساتھ چل، میرے ساتھ چل
گونج اٹھیں گی پھر سے جھانجھنیں چھنن چھنن، چھنن چھنن

میرے سجن، چلا بھی آ، چلا بھی آ، چلا بھی آ

کیوں ہوا کے ساتھ ساتھ بھاگ بھاگ کر
خواب کوئی دیکھتا ہے جاگ جاگ کر

اپنے گرم بازوؤں میں تجھ کو تھامنے
دیکھ میں کھڑی ہوں کب سے تیرے سامنے، تیرے سامنے
سن رہی ہوں تیرے سانس کی سنن سنن

میرے سجن، چلا بھی آ، چلا بھی آ، چلا بھی آ

اڑ رہا ہے پیار بدلیوں کے بھیس میں
یہ سماں بھلا کہاں پرائے دیس میں

اُس طرف ہیں صرف سیم و زر کی راحتیں
میری دھڑکنوں میں کھنکھنائیں چاہتیں، کھنکھنائیں چاہتیں
بج رہی ہوں جیسے چوڑیاں کھنن کھنن، کھنن کھنن

میرے سجن، چلا بھی آ، چلا بھی آ، چلا بھی آ



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, A. Hameed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link