Chandni Raaten

ایک ٹیس جگر میں اٹھتی ہے
اک درد سا دل میں ہوتا ہے
ہم راتوں کو اٹھ کر روتے ہیں
جب سارا عالم سوتا ہے

ہو، چاندنی راتیں
ہو، چاندنی راتیں

سب جگ سوئے، ہم جاگیں، تاروں سے کریں باتیں

ہو، چاندنی راتیں
ہو، چاندنی راتیں

تکتے تکتے ٹوٹی جائے آس، پیا نہ آئے رے
تکتے تکتے...
شام سویرے درد انوکھے اٹھیں، جیا گھبرائے رے
شام سویرے...

راتوں نے میری نیند لوٹ لی...
راتوں نے میری نیند لوٹ لی، دل کے چین چرائے
دکھیا آنکھیں ڈھونڈ رہی ہیں وہی پیار کی گھاتیں

چاندنی راتیں
ہو، چاندنی راتیں

پچھلی رات میں ہم اٹھ اٹھ کر چپکے چپکے روئیں رے
پچھلی رات میں...
سکھ کی نیند میں میت ہمارے دیس پرائے سوئیں رے
سکھ کی نیند میں...

دل کی دھڑکنیں تجھے پکاریں...
دل کی دھڑکنیں تجھے پکاریں، "آ جا، بالم، آئی بہاریں"
بیٹھ کے تنہائی میں کر لیں دکھ سکھ کی دو باتیں

چاندنی راتیں
ہو، چاندنی راتیں

تکتے تکتے ٹوٹی جائے آس، پیا نہ آئے رے
تکتے تکتے...
شام سویرے درد انوکھے اٹھیں، جیا گھبرائے رے
شام سویرے...

راتوں نے میری نیند لوٹ لی...
ہائے، راتوں نے میری نیند لوٹ لی، دل کے چین چرائے
دکھیا آنکھیں ڈھونڈ رہی ہیں وہی پیار کی گھاتیں

چاندنی راتیں
ہو، چاندنی راتیں

سب جگ سوئے، ہم جاگیں، تاروں سے کریں باتیں

ہو، چاندنی راتیں
ہو، چاندنی راتیں
ہو، چاندنی راتیں
ہائے، چاندنی راتیں
ہو، چاندنی راتیں
ہائے، چاندنی راتیں



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link