Pareshan Raat Saari

پریشاں رات ساری ہے، ستارو، تم تو سو جاؤ
پریشاں رات ساری ہے، ستارو، تم تو سو جاؤ
سکوتِ مرگ طاری ہے، ستارو، تم تو سو جاؤ
پریشاں رات ساری ہے...

ہمیں تو آج کی شب پَو پھٹے تک جاگنا ہوگا
پَو پھٹے تک جاگنا ہوگا

یہی قسمت ہماری ہے، ستارو، تم تو سو جاؤ
پریشاں رات ساری ہے...

تمھیں کیا، ہم اگر لوٹے گئے راہِ محبت میں
راہِ محبت میں

یہ بازی ہم نے ہاری ہے، ستارو، تم تو سو جاؤ
پریشاں رات ساری ہے...

ہمیں بھی نیند آ جائے گی، ہم بھی سو ہی جائیں گے
ہم بھی سو ہی جائیں گے

ابھی کچھ بے قراری ہے، ستارو، تم تو سو جاؤ
پریشاں رات ساری ہے، ستارو، تم تو سو جاؤ
پریشاں رات ساری ہے...



Credits
Writer(s): Safdar Hussain, Qateel Shifai
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link