Surah Al Adiyat

بسم الله الرحمن الرحيم
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے

وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا
اُن سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتے ہیں
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا
پھر پتھروں پر نعل مار کر آگ نکالتے ہیں
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا
پھر اُس میں گرد اٹھاتے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا
پھر اُس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
إِنَّ الإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان نا شناس اور نا شکرا ہے
وَإِنَّهُ عَلَى ذَلِكَ لَشَهِيدٌ
اور وہ اُس سے آگاہ بھی ہے
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ
وہ تو مال کی سخت محبت کرنے والا ہے
أَفَلا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ
کیا وہ اُس وقت کو نہیں جانتا کہ جو مردے قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ
اور جو بھید دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیے جائیں گے
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ
بے شک اُن کا پروردگار اُس روز اُن سے خوب واقف ہوگا



Credits
Writer(s): Qari Syed Sadaqat Ali
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link