Najane Kyun

دیکھو، کیسے پربت سے بادل گئے
برسیں گے یہ اب کہاں
دیکھو، کیسے پھولوں سے خوشبو گئی
مہکے گی یہ اب کہاں

سکھ بن گئے سپنے
سب کھو گئے اپنے

دل بجھ گیا، گھر جل گیا
نہ جانے کیوں، نہ جانے کیوں
یادوں کا پھر آنچل اڑا
نہ جانے کیوں، نہ جانے کیوں
نہ جانے کیوں، نہ جانے کیوں

دیکھو، کیسے ہاتوں سے جگنو گئے
چمکیں گے یہ اب کہاں

کیوں سو گئیں شامیں؟
کٹ نہ سکیں راتیں

دل بجھ گیا، گھر جل گیا
نہ جانے کیوں، نہ جانے کیوں
یادوں کا پھر آنچل اڑا
نہ جانے کیوں، نہ جانے کیوں
نہ جانے کیوں، نہ جانے کیوں

دیکھو، کیسے پربت سے بادل گئے
برسیں گے یہ اب کہاں
دیکھو، کیسے پھولوں سے خوشبو گئی
مہکے گی یہ اب کہاں



Credits
Writer(s): Bilal Maqsood, Anwer Maqsood
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link