Aansuon ki arz aahon ki dua sun lijye (From "Pasban")

آنسوؤں کی عرض، آہوں کی دعا سن لیجیے
آج اک مجبور کے دل کی صدا سن لیجیے
آنسوؤں کی عرض...

بے سہاروں کا سہارا آپ ہی کی ذات ہے
آبرو اک بے نوا کی آپ ہی کے ہاتھ ہے

آج اک مظلوم کی، بہر خدا، سن لیجیے
آنسوؤں کی عرض...

بے نواؤں، بے کسوں، اور بے گناہوں کی قسم
ان کے اشکوں کی قسم، اور ان کی آہوں کی قسم

کیجیے امداد، میری التجا سن لیجیے
آنسوؤں کی عرض...

کیجیے تدبیر کچھ میری رہائی کے لیے
کون آئے گا یہاں مشکل کشائی کے لیے

مشکلیں میری، میرے مشکل کشا، سن لیجیے
آنسوؤں کی عرض، آہوں کی دعا سن لیجیے
آج اک مجبور کے دل کی صدا سن لیجیے
آنسوؤں کی عرض...



Credits
Writer(s): Rashid Atre
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link