Ek Bas Tu Hi - Live

اس کا جو گندھار ہے میاں کی ملہار میں
یہ نہ تیور ہے، نہ کومل ہے، اندولن ہے
تیور، کومل کے درمیان کا ہے
جو harmonium باجے پہ نہیں ہے وہ
اس کو شروتیوں سے لاگانا پڑتا ہے
ورنہ غلط ہو جاتا ہے راگ

ایک بس تُو ہی نہیں...
ایک بس تُو ہی نہیں...
ایک بس تُو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا
ایک بس تُو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا
میں نے جو سنگ تراشا وہ خدا ہو بیٹھا
میں نے جو سنگ تراشا وہ خدا ہو بیٹھا
ایک بس تُو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا

اٹھ کے منزل بھی...
...منزل بھی اگر آئے تو شاید کچھ ہو، شاید کچھ ہو
اٹھ کے منزل، منزل، منزل
اٹھ کے منزل بھی اگر آئے تو شاید کچھ ہو

شوقِ منزل تو مِرا آبلہ پا ہو بیٹھا
شوقِ منزل تو مِرا آبلہ پا ہو بیٹھا

آبلہ پا، جس پیر میں چھالے ہو جاتے ہیں
شوقِ منزل تو مِرا آبلہ پا ہو بیٹھا
یعنی چلتے چلتے چھالے ہو گئے پیر میں، آبلہ پا

اٹھ کے منزل تو...
اٹھ کے منزل تو اگر آئے تو شاید کچھ ہو
اٹھ کے منزل تو اگر آ-
اٹھ کے منزل، منزل ہی اگر آئے تو شاید کچھ ہو

شوقِ منزل تو مِرا آبلہ پا ہو بیٹھا
شوقِ منزل تو مِرا آبلہ پا ہو بیٹھا
ایک بس تُو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا
میں نے جو سنگ تراشا وہ خدا ہو بیٹھا
ایک بس تُو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا

مصلحت چھین گئی قوتِ گفتار، مگر
مصلحت چھین-
مصلحت چھین گئی قوتِ گفتار، مگر
قوت یعنی طاقت
گفتار، بولنے کی طاقت چھین گئی
مصلحت یعنی مسئلہ
مصلحت چھین گئی قوتِ گفتار، مگر

کچھ نہ کہنا ہی مِری میری صدا ہو بیٹھا
کچھ نہ کہنا ہی مِرا میری صدا ہو بیٹھا
ایک بس تُو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا
میں نے جو سنگ تراشا وہ خدا ہو بیٹھا
ایک بس تُو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا

قابلِ غور شعر ہے

شکریہ، اے، اے مِرے قاتل...
شکریہ، اے مِرے قاتل...
شکریہ، اے مِرے قاتل، اے مسیحا میرے
مسیحا mean علاج کرنے والا
خدا کی طرف اشارہ ہے یہ، شاعر نے کیا ہے

شکریہ، اے مِرے قاتل...
"اے مِرے قاتل" محبوب سے مخاطب ہے
شکریہ، اے، اے مِرے قاتل، اے مسیحا میرے

زہر جو تُو نے دیا تھا وہ دوا ہو بیٹھا
زہر جو تُو نے دیا تھا وہ دوا ہو بیٹھا
ایک بس تُو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا
میں نے جو سنگ تراشا وہ خدا ہو بیٹھا
ایک بس تُو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link