Yeh Mujhko Kaun Bulata Hai

یہ مجھ کو، مجھ کو کون بلاتا ہے؟
کون بلاتا ہے؟
یہ مجھ کو، مجھ کو کون بلاتا ہے؟
کون بلاتا ہے؟
کون بلاتا ہے؟

ہر چہرہ ہے تصویر کوئی
ہر پیکر بانکی ہیر کوئی
ہر پھول کسی کی گل چنری
ہر وادی میں کشمیر کوئی

مستانی کرنیں ناچتی ہیں
متوالا موسم گاتا ہے

یہ مجھ کو، مجھ کو کون بلاتا ہے؟
کون بلاتا ہے؟
کون بلاتا ہے؟

لو بھر گئی کیاری سرسوں کی
لو کھل گئی آشا برسوں کی
لو سج گئی سیج ستاروں کی
پھر بس گئی بستی یاروں کی

ہر ندی، ساون سر بولے
ہر چشمہ ساز بجاتا ہے

یہ مجھ کو، مجھ کو کون بلاتا ہے؟
کون بلاتا ہے؟
کون بلاتا ہے؟

جب درد کی برف پگھلتی ہے
چاندی دوڑے دریاؤں میں
موتی چمکے صحراؤں میں
اور گوری گائے گاؤں میں

جب پاگل ساون چھاتا ہے
جب چاند چکور جگاتا ہے

یہ مجھ کو، مجھ کو کون بلاتا ہے؟
کون بلاتا ہے؟
یہ مجھ کو، مجھ کو کون بلاتا ہے؟
کون بلاتا ہے؟
کون بلاتا ہے؟



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Zameer Jafri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link