Jannat Mein Leke Jaegi

کیوں کر نہ میرے دل میں اُلفت رسولﷺ کی
جنّت میں لے کے جائے گی چاہت رسولﷺ کی
کیوں کر نہ میرے دل میں اُلفت رسولﷺ کی

چلتا ہوں مَیں بھی قافلے والو! رکو ذرا
ملنے دو بس مجھے بھی اجازت رسولﷺ کی
کیوں کر نہ میرے دل میں اُلفت رسولﷺ کی
جنّت میں لے کے جائے گی چاہت رسولﷺ کی
کیوں کر نہ میرے دل میں اُلفت رسولﷺ کی

پوچھیں گے جو دین و ایماں نَکِیرَین قبر میں
اس وقت میرے لب پہ ہو مِدحّت رسولﷺ کی
جنّت میں لے کے جائے گی چاہت رسولﷺ کی
کیوں کر نہ میرے دل میں اُلفت رسولﷺ کی

قبر میں سرکارﷺ آئیں تو مَیں قدموں میں گروں
گر فِرشتے بھی اُٹھائیں تو مَیں اُن سے یوں کہوں

اب تو پائے ناز سے مَیں اے فرشتو! کیوں اُٹھوں؟
مَر کے پہنچا ہوں یہاں اِس دلربا کے واسطے

تڑپا کے ان کے قدموں میں مجھ کو گرا دے شوق
جس وقت ہو لحد میں زیارت رسولﷺ کی
جنّت میں لے کے جائے گی چاہت رسولﷺ کی
کیوں کر نہ میرے دل میں اُلفت رسولﷺ کی

سرکارﷺ نے بُلا کے مدینہ دکھا دیا
ہو گی مجھے نصیب شفاعت رسولﷺ کی
جنّت میں لے کے جائے گی چاہت رسولﷺ کی
کیوں کر نہ میرے دل میں اُلفت رسولﷺ کی

یا ربّ دِکھا دے آج کی شب جلوہ حبیبﷺ
اک بار تو عطا ہو زیارت رسولﷺ کی

دن رات کا ورنہ کوئی مصرف ہی نہیں ہے
سرکارﷺ تمہارا رخِ زیبا نظر آئے
یا ربّ دِکھا دے آج کی شب جلوہ حبیبﷺ
اک بار تو عطا ہو زیارت رسولﷺ کی

جنّت میں لے کے جائے گی چاہت رسولﷺ کی
کیوں کر نہ میرے دل میں اُلفت رسولﷺ کی

تُو ہے غلام اُن کا عُبیدِؔ رضا تیرے
محشر میں ہو گی ساتھ حمایت رسول ﷺ کی

جنّت میں لے کے جائے گی چاہت رسولﷺ کی
کیوں کر نہ میرے دل میں اُلفت رسولﷺ کی



Credits
Writer(s): Mohd. Owais Raza Qadri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link