Kyon Log Ye Kehty Hain

کیوں لوگ یہ کہتے ہیں غم خوار نہیں ملتا
طیبہ میں چلا جائے جسے پیار نہیں ملتا
ملتا ہے سکون آخر سرکار کے قدموں میں
جب دل کو کوئِ سچا دلدار نہیں ملتا
طیبہ میں چلا جائے جسے پیار نہیں ملتا
ہر غم مٹ جاتا ہے سرکار کی بستی میں
ملتی ہے دوا لیکن بیمار نہیں ملتا
طیبہ میں چلا جائے جسے پیار نہیں ملتا
وہ ایک ہی نگری ہے سلطان دو عالم کی
جس نگری میں سننے کو انکار نہیں ملتا
طیبہ میں چلا جائے جسے پیار نہیں ملتا



Credits
Writer(s): Umair Zubair Qadri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link