Dekho Chirag e Jaam (From "Khalish")

دیکھو، چراغِ جام جلے، رات ہو گئی
دیکھو، چراغِ جام جلے، رات ہو گئی
پھر مے کدے میں نور کی برسات ہو گئی
دیکھو، چراغِ جام جلے، رات ہو گئی

گیسو کھلے کسی کے تو خوشبو بکھر گئی
ساغر چلے تو رات کی قسمت سنور گئی

ہر درد کی تلافئ مافات ہو گئی
دیکھو، چراغِ جام جلے، رات ہو گئی

بے نام سی خلش ہے، نظر بد ہواس ہے
کوئی سبب نہیں ہے مگر دل اداس ہے

کتنی عجیب صورتِ حالات ہو گئی
دیکھو، چراغِ جام جلے، رات ہو گئی
پھر مے کدے میں نور کی برسات ہو گئی
دیکھو، چراغِ جام جلے، رات ہو گئی



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link