Jo Hum Guzar Rahay Hain Voh Zindagi to Nahin

ہر ایک موڑ پہ پھیلا ہے حسرتوں کا دھواں
نہ کوئی راہ، نہ ساتھی، نہ منزلوں کے نشاں

جو ہم گزار رہے ہیں وہ زندگی تو نہیں
جئیں تو کس کے لیے؟ کوئی آس بھی تو نہیں
جو ہم گزار رہے ہیں وہ زندگی تو نہیں
...وہ زندگی تو نہیں
...وہ زندگی تو نہیں

بڑے خلوص سے ہم نے فریب کھائے ہیں
بڑے خلوص سے ہم نے فریب کھائے ہیں
قدم قدم پہ ہزارہا ستم اٹھائے ہیں

یہ درد اپنے لیے کوئی اجنبی تو نہیں
جو ہم گزار رہے ہیں وہ زندگی تو نہیں
...وہ زندگی تو نہیں

دل پریشاں پہ جب حادثے گزرتے ہیں
دل پریشاں پہ جب حادثے گزرتے ہیں
ہم اپنے آپ سے اکثر سوال کرتے ہیں

ہمارے نام سے خوشیوں کو دشمنی تو نہیں
جو ہم گزار رہے ہیں وہ زندگی تو نہیں
...وہ زندگی تو نہیں



Credits
Writer(s): Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link