Tu Farishta Hai Tu Hi Noor Hai

تُو فرشتہ ہے، تُو ہی حور ہے، ماں
تُو فرشتہ ہے، تُو ہی حور ہے، ماں
تجھ کو دیکھا، خدا کو دیکھ لیا

تیرے چہرے پہ ایسا نور ہے، ماں
تجھ کو دیکھا، خدا کو دیکھ لیا
تُو فرشتہ ہے، تُو ہی حور ہے، ماں

تیرے قدموں کے نیچے جنت ہے
تیرے قدموں کے نیچے جنت ہے
تیری خدمت بڑی عبادت ہے

میرا سر خم تِرے حضور ہے، ماں
تجھ کو دیکھا، خدا کو دیکھ لیا
تیرے چہرے پہ ایسا نور ہے، ماں

مامتا تیری زندگی میری
مامتا تیری زندگی میری
میری آنکھوں میں روشنی تیری

تُو کہاں میرے دل سے دور ہے، ماں
تجھ کو دیکھا، خدا کو دیکھ لیا

تیرے چہرے پہ ایسا نور ہے، ماں
تجھ کو دیکھا، خدا کو دیکھ لیا
تُو فرشتہ ہے، تُو ہی حور ہے، ماں

تُو ہی حور ہے، ماں
تُو ہی نور ہے، ماں



Credits
Writer(s): Kamal Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link