Khamosh Hain Nazrein

خاموش ہیں نظارے، ایک بار مسکرا دو
خاموش ہیں نظارے، ایک بار مسکرا دو
کہتی ہیں یہ بہاریں، "ہنسنا ہمیں سکھا دو"
خاموش ہیں نظارے...

سونی پڑی رہیں گی یہ پربتوں کی راہیں
یوں ہی کُھلی رہیں گی اِن وادیوں کی بانہیں

جب تک جھکی یہ نظریں ہنس کے نہ تم اٹھا دو
خاموش ہیں نظارے، ایک بار مسکرا دو

قدموں کو چھو رہی ہیں یہ جھومتی گھٹائیں
قدموں کو چھو رہی ہیں یہ جھومتی گھٹائیں
کرتی ہیں التجائیں یہ شام کی ہوائیں

چہرے سے گیسوؤں کا آنچل ذرا ہٹا دو
خاموش ہیں نظارے...

تم حوصلہ نہ ہارو، چَھٹ جائیں گے اندھیرے
بکھریں گے پھر اجالے، نکھریں گے پھر سویرے

امید کی کرن سے اب دل کو جگمگا دو
خاموش ہیں نظارے، ایک بار مسکرا دو
کہتی ہیں یہ بہاریں، "ہنسنا ہمیں سکھا دو"
خاموش ہیں نظارے...



Credits
Writer(s): Nashad, Kaleem Usmani
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link