Kia Hai Jo Pyar

کیا ہے جو پیار، تو پڑے گا نبھانا
رکھ دیا قدموں میں دل نذرانہ
قبول کر لو
ہو، ہو، قبول کر لو

کیا ہے جو پیار، تو پڑے گا نبھانا
رکھ دیا قدموں میں دل نذرانہ
قبول کر لو

دیکھو یہ فضائیں، یہ رت، یہ نظارے
چھوٹی سی یہ وادی بھی کتنی حسیں ہے
کیسے جانے دوں میں تمہیں، او، جانے والے؟
میرا دل میرے ہی بس میں نہیں ہے

آئے گا نہ لوٹ کے سماں یہ سہانہ
رکھ دیا قدموں میں دل نذرانہ
قبول کر لو
ہائے، ہائے، قبول کر لو

تم کو پتہ ہے؟ تمہارے اس پیار میں
خود کو مٹایا، تو میں نے تمہیں پایا
اپنے ہی سائے سے چھپ کے ہمیشہ
میں نے تمہیں نغمہ وفاؤں کا سنایا

تم ہوئے دور، تو ہنسے گا زمانہ
رکھ دیا قدموں میں دل نذرانہ
قبول کر لو
ہو، ہو، قبول کر لو

آنکھوں میں حیا کے گلابی سے یہ ڈورے
دھیرے دھیرے اب تو سمٹنے لگے ہیں
انگڑائی لیتے یہ جلوے تمہارے
میری نظروں سے لپٹنے لگے ہیں

اب کوئی اور نہ چلے گا بہانہ
رکھ دیا قدموں میں دل نذرانہ
قبول کر لو
ہائے، ہائے، قبول کر لو

کیا ہے جو پیار، تو پڑے گا نبھانا
رکھ دیا قدموں میں دل نذرانہ
قبول کر لو
ہو، ہو، قبول کر لو



Credits
Writer(s): Inayat Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link