Yeh Tera Ana Bheegi Raton Main

یہ تیرا آنا بھیگی راتوں میں چپکے چپکے

یہ تیرا آنا بھیگی راتوں میں چپکے چپکے

دل کی باتیں آنکھوں سے کہہ دینا رکتے رکتے
سب سے چُھپ کے، ہو

یہ تیرا آنا بھیگی راتوں میں چپکے چپکے

آہٹ دے کے چُھپ جاتی ہو
ترساتی ہو، تڑپاتی ہو
بن کے پھول نظر آتی ہو
خوشبو بن کے اُڑ جاتی ہو

دل میں مچا دیتی ہو ہلچل
دل میں رہ کر آنکھ سے اوجھل

چھوڑو تڑپانا، بانہوں میں آ جانا رکتے رکتے
سب سے چُھپ کے، ہو

یہ تیرا آنا بھیگی راتوں میں چپکے چپکے

نیل کنول جیسا یہ مکھڑا
بن گیا انساں چاند کا ٹکڑا
بانہوں میں شاخوں کی نرمی
سانسوں میں چاہت کی گرمی

بھولی بھالی تیری ادائیں
سیدھی سادھی تیری وفائیں

چھن چھن کرتی پائل کر گئی دل کو گھائل رکتے رکتے
سب سے چُھپ کے، ہو

یہ تیرا آنا بھیگی راتوں میں چپکے چپکے

دل کی باتیں آنکھوں سے کہہ دینا رکتے رکتے
سب سے چُھپ کے، ہو

یہ تیرا آنا بھیگی راتوں میں چپکے چپکے



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link