Ik Din Tum In Aankhon (From "Hum Aur Tum)

اک دن تم ان آنکھوں پہ مرتے تھے
شاعر نہ تھے، شاعری کرتے تھے
آنکھیں وہی ہیں مگر
دیکھو میری آنکھوں میں اک نظر

تم اسی چہرے کو چاند سا کہتے تھے
ہاں، اسی زلف کو تم گھٹا کہتے تھے
میں ہوں وہی آج بھی
مجھ پہ کرو شاعری

دیکھو میری آنکھوں میں اک نظر

یاد ہے وہ سماں جب ملا کرتے تھے
"تم میری جان ہو،" یہ کہا کرتے تھے
مجھ کو وہی پیار دو
چپ کیوں ہو، کچھ تو کہو

دیکھو میری آنکھوں میں اک نظر

اک دن تم ان آنکھوں پہ مرتے تھے
شاعر نہ تھے، شاعری کرتے تھے
آنکھیں وہی ہیں مگر
دیکھو میری آنکھوں میں اک نظر



Credits
Writer(s): Salma Agha
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link