Roaz Kehta Hun Bhool Jaoon Tujhe

جانتا ہوں کہ بے وفا تُو ہے
دل کے ہاتھوں فریب کھاتا ہوں

روز کہتا ہوں، بھول جاؤں تجھے
روز کہتا ہوں، بھول جاؤں تجھے
روز یہ بات بھول جاتا ہوں
روز کہتا ہوں، بھول جاؤں تجھے

تیری چاہت میں رات کٹتی تھی
دن تِری یاد میں گزرتا تھا
تُو کسی اور کی امانت تھی
پھر بھی میں تجھ سے پیار کرتا تھا

کل جلائیں تھیں پیار کی شمعیں
آج میں اپنا دل جلاتا ہوں

روز کہتا ہوں، بھول جاؤں تجھے
روز یہ بات بھول جاتا ہوں
روز کہتا ہوں، بھول جاؤں تجھے

جس میں تیرے سوا نہیں کوئی
آج اُس دل کو توڑ جاؤں گا
آج ہی آج کا مسافر ہوں
کل تِرا شہر چھوڑ جاؤں گا
کل تِرا شہر چھوڑ جاؤں گا

آخری بار تیری محفل میں
آج یہ گیت گنگناتا ہوں

روز کہتا ہوں، بھول جاؤں تجھے
روز یہ بات بھول جاتا ہوں
روز کہتا ہوں، بھول جاؤں تجھے



Credits
Writer(s): Khawaja Perveez
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link